پاکستان
14 مارچ ، 2013

لاہور ہائیکورٹ نے پاسکو کو 4لاکھ ٹن گندم فروخت کرنے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے پاسکو کو 4لاکھ ٹن گندم فروخت کرنے کی اجازت دیدی

لاہور … لاہور ہائیکورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل نمٹاتے ہوئے پاسکو کو 4 لاکھ ٹن گندم فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پاسکو کی طرف سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ پاسکو نے 4 لاکھ گندم کی فروخت قانون کے مطابق شفاف انداز میں کی جبکہ اس اقدام کے خلاف جو درخواست دائر ہوئی وہ کسی متاثرہ فریق نے دائر نہیں کی لہٰذا عدالت پاسکو کو گندم فروخت کرنے کی اجازت دے۔ عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے پاسکو کی اپیل نمٹاتے ہوئے 4 لاکھ ٹن گندم کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔

مزید خبریں :