14 مارچ ، 2013
کراچی … سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد قاری بلال پولیس کریک ڈاوٴن کے دوران مارا گیا۔ عباسی شہید اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو نے بتایا کہ سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد قاری بلال مارا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق قاری بلال کے پروین رحمان کے قتل میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔