پاکستان
14 مارچ ، 2013

پیپلز پارٹی کے 3 نام اندر سے نہیں کہیں اور سے آئے ،ارباب رحیم

پیپلز پارٹی کے 3 نام اندر سے نہیں کہیں اور سے آئے ،ارباب رحیم

لاہور…سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ ہم خیال کے صدر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے تین نام اندر سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ابھی بھی انہیں جان کا خطرہ ہے ۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ارباب غلام رحیم کا کہنا تھاکہ سندھ میں حالات ٹھیک نہیں،ہمیں قاتل کہنے والوں نے جن پر قتل کا الزام لگایا اب انہیں ساتھ ملا کر ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا ، ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کا بس چلا تو وہ 1977 والے الیکشن کرائیں گے، گجرات کے چودھریوں ،جنرل پرویز مشرف اور نواز شریف کو ایک لیگ میں نہیں شامل کر سکتے،ان کی رائے میں حکمرانوں سے پہلے حساب ، پھر انتخابات کرائے جائیں،اس موقع پر موجود ہم خیال گروپ کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد طے کریں گے کہ الیکشن ایک ہی انتخابی نشا ن پر لڑنا ہے یا الگ الگ ۔

مزید خبریں :