پاکستان
14 مارچ ، 2013

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس: پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر پر تشویش

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس: پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر پر تشویش

اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور نے پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوام پریشان ہو رہے ہیں لیکن پاسپورٹ آفس اور وزارت داخلہ کے حکام غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی گئی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز کے اجراء کا معاملہ انتہائی حساس ہے ، اس سلسلے میں طریقہ کار وضع کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کے حاضر نہ ہونے پر ان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :