14 مارچ ، 2013
اسلام آباد … مسلم لیگ ق نے اسلام آباد میں ثقافتی شو کا اہتمام کیا جس میں خاتون رقاصہ کی دھمال نے دھوم مچا دی، چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین بھی محظوظ ہوئے، الیکشن کمیشن نے جائزہ لینے کیلئے ویڈیو کی ریکاڈنگ منگوالی۔ ثقافتی شو تو ملک میں ہوتے ہی نہیں مسلم لیگ (ق) نے اسلام آباد میں خصوصی ثقافتی شو کا اہتمام کیا، جس میں خاتون رقاصہ نے ایسی دھمال ڈالی کہ دل جھوم اٹھے۔ مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے تقریب کے حوالے سے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا تاہم پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے ثقافتی شو کی خوب تعریف کی۔ مسلم لیگ ق کے کلچرل شو میں خاتون رقاصہ کی پرفارمنس پر بعض حلقوں نے اعتراض بھی اٹھایا ہے اور الیکشن کمیشن نے بھی اس کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو ریکارڈنگ منگوا لی ہے۔