14 مارچ ، 2013
اسلام آباد…امریکہ نے پاک افغان شاہراہ کی توسیع اور مرمت کیلئے سات کروڑ ڈالرز فنڈ کی فراہمی کے بعد شاہراہ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی حکومت نے پشاور کو افغانستان سے ملانے والی پاک افغان شاہراہ کی توسیع اور مرمت کیلئے سات کروڑ ڈالرز فنڈز منظور کیا تھا۔ امریکی سفارتخانہ نے شاہراہ کی مرمت کیلئے فنڈز پاکستانی حکام کو فراہم کیا ہے جس کے بعد فرنٹیرز ورکس آرگنائزیشن نے خیبر ایجنسی سے گزرنے والی 33 کلومیٹر طویل پاک افغان شاہراہ پر تعمیری اور توسیعی کام شروع کیا ہے۔