پاکستان
02 مارچ ، 2012

کامل علی آغا ، فتح محمد حسنی، سعید الحسن، یوسف بلوچ، داوٴد خان سینیٹر منتخب

کامل علی آغا ، فتح محمد حسنی، سعید الحسن، یوسف بلوچ، داوٴد خان سینیٹر منتخب

اسلام آباد… سینیٹ انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور بلوچستان سے مزید 4 نشستوں پر سردار فتح محمد حسنی، سعید الحسن مندوخیل، محمد یوسف بلوچ، داوٴد خان اور پنجاب سے مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق سندھ میں پی پی کے ہری رام کشوری لال اقلیتی نشست پر جبکہ نسرین جلیل اورسحر کامران خواتین کی نشست پر، ان کے علاوہ رضا ربانی، سعید غنی ، عجز دھامرا، کریم خواجہ ،طاہر مشہدی، مصطفی کمال ، مظفر حسین شاہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ پنجاب سے ایم حمزہ، ذوالفقار کھوسہ،اسلم گل، ظفراللہ خان، ملک محمد رفیق رجوانہ بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔بلوچستان کے سیف اللہ مگسی، حافظ حمد اللہ ،پیر اسرار اللہ زہرہ، سردار فتح محمد حسنی، سعید الحسن مندوخیل، محمد یوسف بلوچ اور داوٴد خان سینیٹرمنتخب ہوگئے ہیں۔ پنجاب کی سات ،سندھ کی دس ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر انتخابات ہوئے۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے محسن لغاری نے سب سے پہلاووٹ کاسٹ کیا۔سندھ میں سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے وزیر برائے صنعت و تجارت روٴف صدیقی نے سب سے پہلا ووٹ ڈالا۔ بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے پہلا ووٹ ڈالا۔خیبرپختون خوا اسمبلی میں بھی سینٹ کے انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی،جہاں پہلا ووٹ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی شاہ حسین نے کاسٹ کیا۔پولنگ کا یہ مرحلہ چار بجے تک جاری رہا۔

مزید خبریں :