15 مارچ ، 2013
لاہور…پنجاب بھر میں مسیحی برادری سے اظہار یک جہتی کے لیے آج یوم رواداری منایا جارہاہے،جس کا مقصد تحمل،برداشت،امن اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ بادامی باغ واقعے کے14ملزمان کوآج انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔لاہور میں بادامی باغ واقعے کے متاثرین سے اظہاریک جہتی کے لیے حکومتی سطح پر جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ دینی جماعتوں کی طرف سے نماز جمعہ کے خطبات میں علمائے کرام اسلام میں تحمل،برداشت ،رواداری اور بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ دوسری جانب بادامی باغ واقعے کے14ملزمان کوآج انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔