پاکستان
02 مارچ ، 2012

کچھ لوگ سرائیکی صوبے کیخلاف سازش کررہے ہیں، وزیراعظم گیلانی

کچھ لوگ سرائیکی صوبے کیخلاف سازش کررہے ہیں، وزیراعظم گیلانی

ملتان … وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کچھ لوگ سرائیکی صوبے کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور ان صوبوں کا نام لیا جارہا ہے جن کا مطالبہ بھی نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر نے صدر آصف علی زرداری کو دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لئے خط لکھا ہے اور یہ خط میری اور افغان صدر کی ملاقات کا نتیجہ ہے جس میں ہم دونوں نے مکمل طور پر ایک دوسرے کو مطمئن کیا۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے بیان سینیٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے پر کچھ نہیں کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں علی موسیٰ گیلانی کو کامیاب کرانے پر وہ حلقہ این اے 148 کی عوام کے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں :