پاکستان
15 مارچ ، 2013

گیلانی نے توہین عدالت کی سزا کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

 گیلانی نے توہین عدالت کی سزا کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد…سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے این آر او عملدرآمد کیس میں توہین عدالت کی سزا کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی ۔جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ نے 26 اپریل 2012 کو یوسف رضا گیلانی کو این آر او عملدرآمد کیس میں عدالت کے برخواست ہونے تک کی سزا سنائی تھی اور 19 جون کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا تھا، یوسف رضا گیلانی نے نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم سزا کو چیلنج نہیں کیا تھا، دو روز قبل عدالت نے انہیں سات روز کے اندر سزا کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کی مہلت دی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ درخواست دائر ہونے کے بعد ان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

مزید خبریں :