پاکستان
15 مارچ ، 2013

خیبر پختون خوا کے صوبائی وزراء نے اپنے دفاتر آنا چھوڑ دیا

خیبر پختون خوا کے صوبائی وزراء نے اپنے دفاتر آنا چھوڑ دیا

پشاور…خیبر پختون خوا کے صوبائی وزراء نے اپنے دفاتر آنا چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ نوٹس ملنے پر بیشتر اراکین نے ایم پی اے ہاسٹل خالی کردیا ہے۔خیبر پختون خوا میں حکومتی مدت تکمیل کے قریب ہے۔خیبر پختون خوا کے صوبائی وزراء نے اپنے دفاتر چھوڑ دیے ہیں او ر وہ عوامی مسائل سننے کے لئے دفاتر نہیں آرہے ہیں ۔دوسری جانب نوٹس ملنے پر بیشتر اراکین اسمبلی نے ایم پی اے ہاسٹل کے کمرے خالی کردیئے ہیں اور اپنا سامان آبائی علاقوں کو منتقل کردیا ہے۔ کچھ اراکین اسمبلی سولہ مارچ تک اپنے کمرے خالی کردیں گے۔

مزید خبریں :