15 مارچ ، 2013
لاہور…بادامی باغ کے متاثرین کو گزشتہ رات ہونیوالی بارش اورژالہ باری میں سخت مشکلات کاسامنا رہا۔مسیحی برادری کے ساتھ اظہاریک جہتی کیلئے آج پنجاب میں یوم رواداری منایاجارہاہے۔لاہور میں گذشتہ رات ہونیوالی بارش سے موسم ایک مرتبہ پھر خنک ہوگیا۔ سانحہ بادامی باغ کے متاثرین نے پریشانی کے عالم میں رات گزاری جبکہ بچے سردی میں ٹھٹھرتے رہے۔ لوگوں نے رات جاگ کر گزاری۔ بادامی باغ واقعے کے متاثرین سے اظہاریک جہتی کے لیے آج حکومتی سطح پر جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ نماز جمعہ کے خطبات میں علمائے کرام تحمل،برداشت ،رواداری اور بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ دوسری جانب بادامی باغ واقعے کے14ملزمان کوآج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
۔