15 مارچ ، 2013
اسلام آباد…صوبہخیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن نے جسٹس (ر)طارق پرویز کو کا نگراں وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ امیر حیدر ہوتی اوراپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے پریس کانفرنس کے دوران نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی نے اس موقع پر کہا کہ امید ہے دیگرصوبوں میں بھی اتفاق رائے سے نگراں وزیراعلیٰ بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا پہلا مرحلہ نگراں سیٹ اپ کا ہے اور امید ہے دیگر صوبوں میں بھی جلد طے ہوجائے گا۔اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کہا کہ دیگرصوبے بھی ملکی حالات کے پیش نظرغیرجانبدارشخص کونگراں وزیراعلیٰ نامزد کریں۔