پاکستان
15 مارچ ، 2013

جسٹس (ر)طارق پرویزکے مختصر حالات زندگی

 جسٹس (ر)طارق پرویزکے مختصر حالات زندگی

پشاور…خیبر پختونخوا کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز 15 فروری 1948 کو پشاور میں پیدا ہوئے ۔جسٹس طارق پرویز گذشتہ 40 سال سے قانون کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے1972 سے 1997 تک ڈسٹرکٹ کورٹ اور ہائی کورٹ میں بطور وکیل کام کیا۔ 1997 میں پشاور ہائی کورٹ کے جج بنے ، 2005 میں انہیں ترقی دے کر پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا ،3 نومبر 2007 کو جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والوں میں شامل تھے، وکلا تحریک کی کامیابی پر انہیں 5 ستمبر2008 کو دوبارہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا ۔20 اکتوبر 2009 کو انہیں سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز سپریم کورٹ میں جج کے عہدے سے اسی سال 14فروری کو ریٹائر ہوئے۔

مزید خبریں :