پاکستان
15 مارچ ، 2013

سندھ میں تعلیم،عالمی بنک کا 40 کروڑ ڈالر کا پروگرام منظور

سندھ میں تعلیم،عالمی بنک کا 40 کروڑ ڈالر کا پروگرام منظور

کراچی…عالمی بنک نے سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی۔ یہ رقم رعایتی قرض کے طور پر دی گئی ہے،رقم 30 سال میں قابل واپسی ہو گی،ورلڈ بنک اعلامیہ کے مطابق پروگرام کے تحت سندھ میں شرع تعلیم کو بڑھایا جائے گا اور اسکولز میں بچوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ، اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی از سرنو تعمیر کی جائے گی،اساتذہ کو جدید تربیت کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

مزید خبریں :