15 مارچ ، 2013
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بادامی باغ سانحے کے گناہ گاروں کو ہر صورت سزا دلائی جائے گی ۔ پاکستان سب کا ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی سب کی ذمہ دار ی ہیوزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں بادامی باغ سانحہ کے حوالے سے پیش رفت اور متاثرین کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ گھروں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ گرجا گھروں کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے، 40گھروں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس کسی قسم کا دباوٴ برداشت نہ کرے،وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اقلیتوں سے اظہار یک جہتی کیلیے آج صوبے میں یوم رواداری منایا جا رہا ہے جس کا مقصد تحمل برداشت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔