15 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے وفاق کے زیرا نتظام تمام سرکاری اداروں میں کل ہفتے کے روز چھٹی منسوخ کر دی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام ادارے کل کھلے رہیں گے ، وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کل کی چھٹی ختم کرنے کا مقصد موجودہ حکومت کے زیر التوا امور کو نمٹانا ہے۔