15 مارچ ، 2013
کراچی…چند گھنٹوں کی مہمان سندھ اسمبلی کے اراکین نے جاتے جاتے اپنی تنخواہوں اورمراعات میں ساٹھ فیصد تک اور تاحیات ذاتی مفادات ومراعات کے بل منظورکرلیے ،فنکشنل لیگ کا بلوں کی منظوری کے خلاف ایوان سے واک آوٴٹ ا،ایم کیوایم کی طرف سے بھی مخالفت کی گئی۔ سندھ اسمبلی نے الوداعی اجلاس میں وزراء، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، معاونین خصوصی اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں چالیس سے ساٹھ فیصد اضافے اور تاحیات سرکاری سہولتیں حاصل کرنے کے بل اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود کثرت رائے سے منظورکرلیے ،تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی دوہزارگیارہ سے ہوگا۔تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے بل کی ایم کیو ایم کے خواجہ اظہارالحسن نے مخالفت کی ،پیپلزپارٹی کے سید بچل شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات پر دستخط کیے ہیں ایم کیو ایم کے ارکان دوہری پالیسی اپنارہے ہیں اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، شورشرابے کے دوران سندھ اسمبلی نے وزراء ،معاونین خصوصی ،ارکان اسمبلی ،اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے بل منظورکرلیے گئے۔