15 مارچ ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا کے نامزد نگران وزیر اعلی جسٹس( ر) طارق پرویز نے کہا ہے کہ صوبہ میں شفاف انتخابات کا انعقاد اور قیام امن اُن کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔جیونیوز سے بات چیت میں خیبر پختونخوا کے نامزد نگران وزیراعلی جسٹس ر طارق پرویز نے کہا کہ صوبہ میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد اُن کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔جسٹس ر طارق پرویز نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن بھی اُن کی اہم ترجیح ہے تاکہ عوام کھلی فضاء میں سانس لے سکیں۔ان کاکہنا تھا کہ وہ صوبہ میں قیام امن کے لئے پختون روایات کے تحت سب کے ساتھ مل جل کرکام کریں گے۔