پاکستان
15 مارچ ، 2013

سانگھڑ :زمیندار کی نجی جیل سے بازیاب ہونیوالے عدالت میں پیش

سانگھڑ :زمیندار کی نجی جیل سے بازیاب ہونیوالے عدالت میں پیش

سانگھڑ …سانگھڑ میں عدالتی حکم پر پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل سے 22 خواتین اور 24 بچوں سمیت 64 ہاریوں کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کردیا۔ہاریوں کی بازیابی کے لئے آچر ماچھی اور نتھو کولی نے سیشن کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے منگلی پولیس کو حکم دیا تھا کہ ہاریوں کو بازیاب کراکر فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔مقامی زمیندار کی مبینہ نجی جیل سے بازیاب ہونے والے ہاریوں کا کہنا تھا کہ زمیندار اور اس کے ملازم ان سے زبردستی اور بلامعاضہ کام لیتے تھے، اور معاضہ مانگنے پر اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

مزید خبریں :