02 مارچ ، 2012
کابل …افغان صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ روابط مستحکم بنانے پر زور دیاہے، ان کا کہناہے کہ پاک ایران، افغان صدارتی کانفرنس میں طے پانے والے باہمی تعاون کے معاہدوں پر ہرصورت عمل کیاجائیگا۔ وزیراعظم گیلانی کو لکھے گئے خط میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان نہ صرف دو ہمسائے بلکہ قریبی ساتھی اور جڑواں بھائیوں کی طرح ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہیں اور اس عمل کو آگے بڑھایاجائیگا۔