کاروبار
02 مارچ ، 2012

گاڑیوں کی ر جسٹریشن اور ٹرانسفرپر ٹیکس کی شرح زیادہ کرنے پر غور

 گاڑیوں کی ر جسٹریشن اور ٹرانسفرپر ٹیکس کی شرح زیادہ کرنے پر غور

اسلام آباد … فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ممتاز حیدر رضوی نے کہا ہے کہ آیندہ بجٹ میں گاڑیوں کی ر جسٹریشن اور ٹرانسفرر پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح زیادہ سے زیادہ کرنے پر غور کیا جا رہاہے۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران ممتاز حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انفرادی انکم ٹیکس 27 ارب اور انفرادی کاروبار سے انکم ٹیکس 87 ارب روپے ہے جو مجموعی انکم ٹیکس کا صرف 20 فی صد ہے۔انہوں نے بتایاکہ آیندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے گا جبکہ موجود ہ ٹیکسوں کی شرح برقرار رکھی جائے گی۔ ممتاز رضوی نے کہا کہ اس اگر رفتار سے ٹیکس جمع ہوتا رہا تو جون تک 20 کھرب روپے کا ٹیکس جمع ہوجائے گا جو مقرر ہدف سے 48ارب روپے زیادہ ہوگا۔ اس موقع پر سیکریٹری خزانہ واجد رانا نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک کے قانون کے بعد حکومت گزشتہ 8 سال کے قرضے واپس ادا کرنے کی پابند ہوگی۔

مزید خبریں :