کاروبار
16 مارچ ، 2013

سلیم مانڈوی والا نے 3 ہفتوں میں 500 ارب کے معاشی فیصلے کئے

 سلیم مانڈوی والا نے 3 ہفتوں میں 500 ارب کے معاشی فیصلے کئے

اسلام آباد… 20 فروری کو خزانہ کی وزارت سنبھالنے والے سلیم مانڈوی والا نے صرف 3 ہفتوں کے اندر 500 ارب روپے مالیت سے زیادہ کے معاشی فیصلے کیے ہیں۔سست معیشت کو سدھارنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ نے 22 فروری سے 8 مارچ تک ایک نہیں دو نہیں بلکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 4 اجلاس بڑی پھرتی سے طلب کیے۔ان اجلاس میں جو اہم فیصلے کیے ان میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 400 ارب روپے زیر گردش ختم کرنے کا منصوبہ۔کراچی سرکلر ریلوے کے لیے ٹیکسوں کی چھوٹ، فاٹا اور خیبر پختون خوا کے لیے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری،اس کے علاوہ اسمگل شدہ گاڑیوں کے لیے 16 ارب روپے کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بھی متعارف کرائی گئی جبکہ نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے نیشنل ٹیکس نمبر NTN کی شرط بھی ختم کردی۔اراکین قومی اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈ میں 5 ارب روپے کا اضافہ کردیاگیا۔ وفاقی سیکریٹیریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی بھی منظوری سلیم مانڈوی والا کے قلم کی روشنائی سے ہوئی۔خسارے کے دلدل میں دھنستی قومی ائرلائن پی آئی اے کے لیے 13.5 ارب روپے کی بینک گارنٹی منظور کرنے کا بھی فیصلہ سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں ہوا ۔

مزید خبریں :