16 مارچ ، 2013
واشنگٹن…ایک امریکی جج نے ایف بی آئی کو قومی سلامتی کے نام پر بنکوں، فون کمپنیوں اور دیگر اداروں سے صارف کا ڈیٹا حاصل کرنے کو غیر آئینی قرار دیدیاہے۔ سان فرانسسکو کی یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج سوزان الیسٹن نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ایف بی آئی کا قومی سلامتی کے نام پر بنکوں، فون کمپنیوں اور دیگر اداروں سے صارف کا ڈیٹا حاصل کرنے کاعمل غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ صارف کے اعداد و شمار مانگنے کا مطالبہ آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ یہ اعداد و شمار قومی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔ 11ستمبر2011 کے حملوں کے بعد پاس ہونے والے پیٹریاٹ ایکٹ کے تحت فیڈرل بیورو انویسٹی گیشن کو یہ اہم اختیار حاصل ہوگیا تھا کہ کہ وہ لوگوں سے ان کے کا ٹیلی کام ریکارڈ حاصل کرے اور اس کے لئے کسی کی جج کی اجازت کی ضرورت نہیں تھی۔