پاکستان
17 مارچ ، 2013

سابق وفاقی وزراء سرکاری مراعات واپس کریں ،نوٹیفکیشن جا ری

سابق وفاقی وزراء سرکاری مراعات واپس کریں ،نوٹیفکیشن جا ری

اسلام آباد…سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی جانب سے تمام سابق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت ،مشیران ، اور خصوصی معا ونین کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر سرکاری سامان فوری طور پر واپس کرنے کا کہا گیا ہے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سابق وفاقی وزرا، وزارئے مملکت ، مشیران اور خصوصی معاونین جن کے پاس سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری سامان تھا ، وہ فوری طور پر واپس کریں۔ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرسنل اسٹاف کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں اور دیگر سرکاری سامان بھی فوری طور پر واپس کیا جائے۔

مزید خبریں :