17 مارچ ، 2013
لاہور…امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ وزیراعظم اب بھی اختیارات رکھتے ہیں،وہ خط لکھ دیں تو ان کی بہن وطن واپس آسکتی ہیں،ڈاکٹرفوزیہ صدیقی سانحہ بادامی باغ سے متاثرہ جوزف کالونی گئیں اور متاثرین سے ہمدردی اوران سے یک جہتی کا اظہار کیا ،اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ امریکی سفیر نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے عافیہ کی رہائی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا،ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ کی رہائی کی کوئی بات نہیں کی گئی،سانحہ بادامی باغ کے بارے میں ان کاکہناتھاکہ ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزادلوانی چاہیے۔