17 مارچ ، 2013
لاہور… جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں نے پاکستان کو داخلہ اور خارجہ محاذ پر گہرے منفی اثرات سے دوچار کر دیاہے ،لاہور کے حلقہ این اے 126 میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے عبوری حکومت ، عدلیہ ، فوج اور انتظامیہ الیکشن کمیشن کے صرف مدد گار ہی نہیں تمام احکامات اور ضابطہ اخلاق کے پابند بھی ہوجائیں،ان کا کہنا تھا کہ قیادت اور نظام کی اصلاح کیلئے پارٹیاں آئین کے آرٹیکل 62-63 کے معیار کے تحت ٹکٹ جاری کریں جبکہ ووٹر بھی بدنام اور کرپٹ افراد کو مسترد کردیں۔