18 مارچ ، 2013
اسلام آباد…پلاننگ کمیشن نے ویزر اعظم راجہ پرویز اشرف کی کابینہ کے منظور کردہ بجٹ اسٹریٹجی پیپرز 2013،2014پر شدید تنقید کی ہے۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپرز 2013،2014میں کچھ اہم مالیاتی انڈیکیٹرز چھپائے گئے ہیں اور نہ ہی اس میں میکرو اکنامک اہداف کے حصول کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق نے تحریری طور پر یہ واضح کیا ہے کہ موجودہ مالی سال کا نظر ثانی شدہ مالی خسارہ جی ڈی پی کا 6.5فیصد بتایا گیا ہے جو حقیقت پر مبنی نہیں ہے، اور آئندہ مالی سال کے لئے 5.8فیصد کے مالی خسارے کا ہدف بھی غیر حقیقی ہے۔ پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی سبسیڈیز پر نظر ثانی کرکے 237ارب روپے سے 345ارب روپے کی گئی ہیں ،لیکن توقع ہے اس میں صرف توانائی کے شعبہ کی سبسڈیز نظر ثانی شدہ اہداف سے آگے بڑھ جائیں گی۔