پاکستان
18 مارچ ، 2013

سانحہ بادامی باغ کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی

 سانحہ بادامی باغ کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد… سانحہ بادامی باغ کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے،دوران سماعت عدالت نے حکم دیا ہے کہ جوزف کالونی کے رہائشیوں کو مکمل تحفظ راہم کیا جائے، جوزف کالونی کے رہائشیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمے داری پولیس کی ہے ،تاہم پولیس اب تک دیانت دارانہ اورشفاف تحقیقات کرنے میں ناکام رہی ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں سانحہ بادامی باغ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہو ئی دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ صرف فیس سیونگ کیلئے جوڈیشل انکوائری کرائی جاتی ہے،گوجرہ واقعہ پرجوڈیشل کمیشن نے جس افسر کیخلاف سفارش کی وہ اپنی جگہ تعینات رہا،جب سفارشات پر عمل کرنا ہی نہیں تو اپنے انکوائری افسران کیوں فراہم کریں ،جوڈیشل کمیشن سفارشات پرعمل نہ ہونے سے جوڈیشل افسرکوشرمندگی کا سامناہوتاہے ،چیف جسٹس نے یہ ریمارکس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے کئے جانے والے اس مطالبہ کے بعد دیئے جس میں انہوں نے کہا کہ '' واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، اصل وجہ پتاچل جائے گی''اس موقع پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جوزف کالونی واقعے پر پولیس سمیت کوئی بھی اصل وجہ جاننے کی کوشش نہیں کر رہا، ہم سماعت کر کے چلے جاتے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ علاقہ خالی کراکے کسی کودینے کے کوئی شواہد یا ثبوت نہیں ملے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سب پتہ چل جائیگاکہ جوزف کالونی والے پلاٹ میں کس کی دلچسپی ہے۔

مزید خبریں :