پاکستان
18 مارچ ، 2013

سپریم کورٹ کی چیئرمین سی ڈی اے طاہر شہباز کوکام جاری رکھنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی چیئرمین سی ڈی اے طاہر شہباز کوکام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کا تبادلہ روکتے ہوئے طاہر شہباز کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، عدالتی حکم میں کہاگیاہے کہ طارق پیرزاد ہ بھی بطور چیف کمشنر اسلام آباد خدمات سرانجام دیتے ر ہیں گے۔ چیئرمین سی ڈی اے طاہر شہباز کے تبادلے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تیمور عظمت عثمان نے عدالتی حکم پرحکومت کے آخری دن کے تمام احکامات اور سمریوں کی تفصیلات پیش کیں، ریکارڈ کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے سمیت گریڈانیس بیس اوراکیس کے25افسرو ں کے تبادلے حکومت کے آخری دن کئے گئے۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کاتبادلہ ان کی اپنی درخواست پرکیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ انہوں نے تبادلے کی کوئی درخواست نہیں کی۔سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور چیئرمین سی ڈی اے کو کل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ سول سرونٹس کی طرف سے تبادلے کی درخواست مس کنڈیکٹ ہے ، انضباطی کارروائی کی جا سکتی ہے، ہمیں بتایا گیا کہ 1947 میں بادشاہت کا خاتمہ ہوا، غلامی کی زنجیریں ابھی تک نہیں ٹوٹیں۔

مزید خبریں :