18 مارچ ، 2013
کراچی … پیرآباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ ظفر عباس بخاری کے مطابق پیر آباد کے علاقے میانوالی کالونی میں مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ملزمان کے قبضے سے ایک 125 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ندیم محسود کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کالعدم تحریک طالبان کا سرگرم کارکن اور مقامی کمانڈر عابد محسود کا بھائی تھا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ملزم کی شناخت خیر عالم محسود کے نام سے ہوئی ہے۔