پاکستان
18 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعظم کا معاملہ حل نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کریگی،خورشید شاہ

نگراں وزیراعظم کا معاملہ حل نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کریگی،خورشید شاہ

اسلام آباد … خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ اگر ایک دن میں حل نہیں کیا جا سکا توپارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں معاملہ آیا تو وہ اپنے تحفظات کا اظہارکریں گے۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک نہیں ہے، پارلیمانی کمیٹی کے پاس 5 نام موجود ہیں،جن میں 3 حکومتی اور 2 نام اپوزیشن کی طرف سے آئے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر ایک دن تک معاملہ حل نہ ہوا، توپارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی اور اگرالیکشن کمیشن تک معاملہ گیا تو وزیراعظم کو مزید 8 دن مل جائیں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وہ ناصر اسلم زاہد کے نام پر تبصرہ نہیں کر سکتے، کمیٹی میں معاملہ آیا تو اپنے تحفظات کا اظہار کرینگے۔

مزید خبریں :