18 مارچ ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نام کی دعوے دار سیاسی جماعتوں کو کل طلب کر لیا۔غنویٰ بھٹو اور ناہید خان نے الیکشن کمیشن میں اپنی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن پاکستان پیپلزپارٹی کے نام سے کرنے کی درخواستیں دے رکھی ہیں، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کا موقف سننے کے بعد نام کی الاٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔