18 مارچ ، 2013
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شام کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہئے، پاکستان شام کے مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، مصر ی صدر محمد مرسی کا کہنا ہے کہ مصرپاکستان کے ساتھ مستحکم تعلقات چاہتاہے۔ مصر کے صدر محمد مرسی نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کیے گئے۔ اس موقع پر صدرزرداری کی جانب سے مصر کے صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ صدر زرداری کا تقریب سے خطاب میں کہناتھاکہ مصرکے ساتھ تعلقات میں ہرسطح پر وسعت چاہتے ہیں، اختلافات ختم کرکے شام کے مسئلے کا حل نکالنا چاہئے۔ مصری صدر محمد مرسی نے کہا کہ ان کادورہ د ونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے مصر کے عوام کے عزم کا حصہ ہے۔