18 مارچ ، 2013
پشاور … جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں دھماکے کے خلاف صوبے بھر کی عدالتیں منگل کے روز احتجاجا بند رہیں گی۔ خیبر پختونخوا بار کونسل اور پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں دھماکے کے خلاف منگل کے روز صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ صدر خیبر پختونخوا بار کونسل عبداللطیف کے مطابق منگل کے روز صوبوں میں کام نہیں ہوگا ۔