کھیل
18 مارچ ، 2013

بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیدی

بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیدی

موہالی … بھارت نے موہالی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ موہالی ٹیسٹ کے پانچویں دن آسٹریلیا نے 75 رنز 3 کھلاڑی آوٴٹ سے اننگز دوبارہ شروع کی، 89 رنز پر نائٹ واچ مین ناتھن لائن کی وکٹ گری اس کے بعد کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ ہیوز 69 اور مچل اسٹارک 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلوی ٹیم 223 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ بھارت نے 133 رنز کا ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، بھارت کو 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل ہوگئی ۔

مزید خبریں :