پاکستان
18 مارچ ، 2013

دفتر خارجہ میں اجلاس، غیر ملکی مبصرین کا قیام 6 ہفتے کرنے کا فیصلہ

دفتر خارجہ میں اجلاس، غیر ملکی مبصرین کا قیام 6 ہفتے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد…دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عام انتخابات کے لیے پاکستان آنے والے غیر ملکی مبصرین کا قیام ایک ہفتے سے بڑھا کر 6ہفتے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کی پاکستان آمد سے متعلق دفترخارجہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور الیکشن کمیشن حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پرفیصلہ کیاگیاکہ غیر ملکی مبصرین کو حکومت پاکستان کی جانب سے باضابطہ دعوت نامہ نہیں بھیجا جائے گا،دلچسپی ظاہر کرنے والوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر ملکی مبصرین کو صرف الیکشن کے دن کا ایکریڈیشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :