18 مارچ ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ایل این جی کا ٹھیکہ دینے سے متعلق حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ۔سپریم کورٹ میں ایل این جی کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سوئی سدرن گیس کے وکیل بیرسٹر انور منصور نے موقف اختیار کیا کہ بولی کا عمل مکمل کرنے کی اجازت دی جائے،عدالتی فیصلے تک کنٹریکٹ دینے کا حتمی فیصلہ جاری نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔