پاکستان
18 مارچ ، 2013

پاکستان میں جمہوریت کیلئے بروقت انتخابات نہایت اہم ہیں، ایڈم تھامسن

پاکستان میں جمہوریت کیلئے بروقت انتخابات نہایت اہم ہیں، ایڈم تھامسن

اسلام آباد … برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کیلئے بروقت انتخابات نہایت اہم ہیں، ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ نگراں سیٹ اپ کی مدت بڑھائی جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ برطانیہ کیلئے پاکستان میں بروقت انتخابات اہم ہیں، نتیجہ نہیں، جو پارٹی الیکشن جیتے گی اس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ ایڈم تھامسن نے کہا کہ آئینی اور قانونی چیزیں کیا ہیں، اس کی تشریح سپریم کورٹ کر سکتی ہے، کوئی اور نہیں، بروقت انتخابات سے الیکشن کمیشن کی ساکھ بہتر ہوگی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ یورپی یونین کے مبصرین پاکستان میں انتخابات کی نگرانی کریں گے جس سے انتخابات کی ساکھ بڑھے گی ۔

مزید خبریں :