18 مارچ ، 2013
پشاور…تحریک طالبان نے ملک میں عام انتخابات کے پیش نظر حکومت کو مذاکرات کی پیش کش معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کی پیش کش معطل کرنے کا فیصلہ طالبان کی سیاسی مجلس شوریٰ نے کیا ، جس کا باضابطہ اعلان آج کیے جانیکاامکان ہے۔تحریک طالبان کے مطابق مذاکرات کی پیش کش انتخابات اور آئندہ حکومت کے قیام تک معطل کی گئی ہے۔