پاکستان
18 مارچ ، 2013

لاہور میں نامعلوم افراد خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

لاہور میں نامعلوم افراد خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

لاہور … لاہورمیں نامعلوم افراد نے 43 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا، جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی ، ریسکیو نے پہلے میو اسپتال اوربعد میں گنگارام اسپتال پہنچادیا۔ پولیس کے مطابق 43سالہ نذیر بی بی مزنگ بازار سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے خاتون کو میو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے یہ کہہ کر گنگا رام اسپتال منتقل کردیا کہ وہاں جھلسے مریضوں کا بہتر علاج ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون آپریشن تھیٹر میں ہے اور اس کے لواحقین کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :