کھیل
19 مارچ ، 2013

ڈربن میں پاکستان کے 4 کرکٹرز کے رینڈم ڈوپ ٹیسٹ

ڈربن میں پاکستان کے 4 کرکٹرز کے رینڈم ڈوپ ٹیسٹ

ڈربن …ڈربن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سمیت چار کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے۔ڈربن میں آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق، محمدحفیظ، عمراکمل اورعمرگل کے ڈوپ ٹیسٹ کرائے،ڈربن کے ڈوپنگ کنٹرولر کیون سوبن نے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے۔۔آئی سی سی کسی بھی ایونٹ کے دوران پیشگی اطلاع کے بغیر کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لے سکتی ہے،پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دوران بھی بعض کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

مزید خبریں :