دنیا
17 جنوری ، 2012

مصر کی آئی ایم ایف سے 3.2 ارب ڈالر کے قرضے کی درخواست

قاہرہ… مصر نے مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے 3.2 ارب ڈالر کے قرضے کی درخواست کی ہے۔ مصر کو ایک سال کی نامساعد سیاسی صورتحال کے باعث بجٹ خسارہ میں اضافہ کی خلیج بھرنے کیلئے کم از کم 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے تاہم مصر کی گزشتہ عبوری حکومت نے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کا قرضہ لینے سے انکار کردیا تھا۔ مصر کی وزیر برائے منصوبہ بندی اور عالمی تعاون فائزہ ابوالیگاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے 3.2ارب ڈالرکے قرضے کیلئے باضابطہ درخواست کردی ہے۔ آئی ایم ایف کا ایک وفد درخواست پر ابتدائی کام کیلئے جنوری کے آخر میں مصر آئے گا۔

مزید خبریں :