دنیا
17 جنوری ، 2012

ایران کے خلاف فوجی کارروائی ہوسکتی ہے، ولیم ہیگ

لندن… برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ متنازع جوہری پروگرام جاری رکھنے پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی ہوسکتی ہے۔ برطانوی اخبار ’’سن ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے ایک انٹرویو میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو دبائو میں لانے کیلئے تمام آپشنز استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی وکالت نہیں کررہے، ہم بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں۔ اگر ایران اس میں داخل ہوتا ہے تو لچک کی گنجائش نکل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ہتھیاروں کے باعث ایک خطرناک صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ پابندیوں کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو دبائو میں لانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں :