پاکستان
03 مارچ ، 2012

ایم کیو ایم کے بارے میں منفی پروپگینڈا بکواس ہے، بابا حیدر زمان

ایم کیو ایم کے بارے میں منفی پروپگینڈا بکواس ہے، بابا حیدر زمان

کراچی…تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ باباحیدرزمان کاکہناہے کہ ایم کیو ایم کے بارے میں دہشت گردی کا پراپیگنڈا بکواس ہے اور اس بکواس کا دورختم ہوگیاہے ،جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے ہزارہ کے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں حمایت جاری رکھنے کے عزم کو دہرایاہے ۔ کراچی میں90پر ایم کیو ایم کے رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگومیں تحریک صوبہ ہزارکے سربراہ باباحیدرزمان نے کہاکہ ، ایم کیو ایم کے بارے میں دہشت گردی کا پراپیگنڈہ سب بکواس ہے ، جھوٹ ہے اور جھوٹے پراپیگنڈے کا دور ختم ہو گیا ،انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرکے کہاکہ کہ خدارا عوام کے حقوق غصب نہ کریں ۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے نائن زیرو آمد پر باباحیدرزمان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم ہزارہ تحریک کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام کا ساتھ دینا ایم کیو ایم کا اصولی موقف ہے اور سرائیکی ، ہزارہ ، اندرون سندھ اور ملک بھر کے محروم عوام کی آواز اٹھانے کیلیے ایم کیو ایم کوشش کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہزارہ صوبہ اور سرائیکی صوبہ قائم ہونا چاہیے یہ ان کا آئینی حق ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ بابا حیدر زمان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، ان کے جلسے کو انشاء اللہ کامیاب بنائیں گے۔

مزید خبریں :