23 مارچ ، 2013
ڈھاکا… بنگلادیشی حکام کے مطابق بنگلادیش کے شمالی علاقوں میں طوفان سے 13افرادہلاک اور 100 سے زا ئدزخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہواکے طوفان نے برہمن باری ضلع میں تباہی مچادی، طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑگئے،کچے گھر گر گئے، جبکہ ہواکے طوفان سے آمدورفت کانظام بھی درہم برہم ہوگیا۔