03 مارچ ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…آج تک آپ نے صرف یہی سنا ہوگا کہ گھر کا سربراہ مرد ہوتا ہے اور یہی نہیں دنیا بھر تمام قبائل میں ہی مرد سرداروں کے قصے ہی سامنے آتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسے قبیلے کی سیر کراتے ہیں جہاں خواتین کی حکمرانی ہے۔Kingdom of Daughtersکے نام سے مشہور اس Mosouقبیلے کی جڑیں دو ہزار سال پرانی ہیں۔اس قبیلے میں خواتین کی اجارہ داری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی قبائلی زبان میں ’باپ‘ تک کا لفظ موجود نہیں ہے۔اس قبیلے میں تمام جائیداد ماؤں سے بیٹیوں کو منتقل ہوتی ہے جبکہ بیٹے گھر کے ایک ادنیٰ سے ممبر کی حیثیت رکھتے ہیں۔گو ان کے یہاں مرد شادی کرتے ہیں لیکن شادی کے بعد بھی اپنی ماں کے یہاں رہائش اختیار رکھتے ہیں اورشادی کے بعد ہونے والے بچے بیویوں کے گھر رہتے ہیں جبکہ ان شادیوں کو باقاعدہ طور پر کوئی درجہ نہیں دیا جاتا۔