03 مارچ ، 2012
حافظ آباد…سنی تحریک کے رہنما مولانا محمد شاہد غوری کا کہنا ہے کہ سنی تحریک 25 مارچ کو مینار پاکستان پرآزاد پاکستان کانفرنس کرے گی۔حافظ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا شاہد غوری کا کہنا تھا کہ موجودہ اور سابق حکمران امریکی غلامی میں جکڑے ہوئے ہیں۔ امریکا بلوچستان کی ہمدردی میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آزاد پاکستان کانفرنس میں عوامی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اجازت دے یا نہ دے کانفرنس مینار پاکستان پر ہی ہو گی۔ مولانا شاہد غوری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا مورال ڈاوٴن کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں جنہیں عوام ناکام بنا دیں گے۔