پاکستان
03 مارچ ، 2012

معروف ادیب لطف اللہ خان انتقال کرگئے

معروف ادیب لطف اللہ خان انتقال کرگئے

کراچی…پاکستان میں آڈیو ریکارڈنگ کے شعبے کی اہم شخصیت اور معروف ادیب لطف اللہ خان انتقال کرگئے۔لطف اللہ خان مدراس میں 25نومبر1916 کو پیداہوئے۔انہیں بچپن ہی سے موسیقی سے بے حد لگاوٴتھا،اوروہ آل انڈیاریڈیوکے لئے گاتے بھی رہے،اس کے علاوہ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے اور ان کی پہلی تین کتابیں 1936میں شائع ہوئی تھیں۔انہوں نے اپنی زندگی کی پہلی ساوٴنڈ ریکارڈنگ29جولائی 1951کو کرائی اور اپنی والدہ کی آواز ریکارڈ کی، اس کے بعد اس شعبے میں اتناکام کیا کہ ان کی آڈیو لائبریری ایک خزانے کی شکل اختیار کرگئی،ان کی آڈیو لائبریری میں جوش ملیح آبادی،حفیظ جالندھری، فیض احمد فیض سمیت کئی اہم اورمشہور شخصیات کی آوازوں کی ریکارڈنگ موجود ہے۔

مزید خبریں :