پاکستان
03 مارچ ، 2012

بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کی نواز شریف سے ملاقات

 بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کی نواز شریف سے ملاقات

لاہور…پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ہوئی جس میں خطے کی صورت حال، باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے اچھے تعلقات خطے میں امن کے قیام کے لئے ضروری ہیں آپس میں مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

مزید خبریں :